Saturday, 21 September 2024


چین کا افغانستان کو اہم تحفہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین نے افغانستان کو عنقریب دو ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کی فوجی صلاحیت بڑھانے کیلئے عنقریب دو ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے فراہم کریگا۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ بات وزارت دفاع کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق چین کی طرف سے ٹرانسپورٹ طیاروں کی فراہمی افغانستان کیلئے چینی فوجی امداد کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے افغانستان کے اندر اور باہر اعلی فوجی حکام اور مندوبین کے نقل وحمل کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment