Sunday, 22 September 2024


کوئٹہ میں انسانیت سوز حملہ، روس نے بڑااعلان کردیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کوئٹہ میں انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔ یاد رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔

Share this article

Leave a comment