Sunday, 22 September 2024


نئے روسی میزائل سے امریکا و یورپ میں کھلبلی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) روس کا دیو قامت دور مارمیزائل بیک وقت 16 ایٹم بم لے جاسکتا ہے راڈار بھی ’’سرمت‘‘ میزائل کو نہیں دیکھ سکے گا،نیٹو نے ‘‘شیطان 2’’ کا نام دیدیا۔

روس کی جانب سے اس کے نئے انتہائی طاقتور ‘‘ سرمت ’’ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا انکشاف کیے جانے کے بعد امریکا اور یورپ کے حکومتی اور عسکری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے اس میزائل کی تکنیکی تفصیل کے علاوہ تصاویر بھی جاری کردی ہیں ، ان تفصیلات کے مطابق روس کا یہ دیو قامت میزائل بیک وقت 16 ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، یورپ اور امریکا کا ہر حصہ اس کے نشانے پر ہو گا، کسی بھی ملک کا راڈار میزائل کو نہیں دیکھ سکے گا، دریں اثنا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے روس کے اس نئے میزائل کو ‘‘شیطان 2’’ کا نام دے دیا ہے ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ممالک کے متعلقہ ماہرین نے اپنی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے کہ روس کا یہ دیو ہیکل میزائل ‘‘سرمت’’ اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا بڑا ملک صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔

مغربی ممالک کی حکومتیں اپنے ماہرین کی اس بریفنگ پر شدید پریشانی کا شکار ہو چکی ہیں، اس انکشاف نے مغربی طاقتوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے کہ روس کا یہ نیا میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکا کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہے ، مغربی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بے پناہ طاقت کے حامل روس کے اس نئے میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں، واضح رہے کہ روس کے اس نئے ایٹمی میزائل کا چرچا تو کافی عرصے سے ہو رہا تھا لیکن اب امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں روس نے پہلی مرتبہ اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں، روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا ، اس میزائل کی تصاویر روس کی ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو نے جاری کی ہیں۔

Share this article

Leave a comment