Sunday, 22 September 2024


ہیلری کلنٹن نے زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن انہتر برس کی ہو گئیں
اپنی مہم کے سلسلے میں فلوریڈا جاتے ہوئے طیارے میں موجود ورکرز کے ساتھ سالگرہ منائی ۔

ہلیری کلنٹن نے سالگرہ کے لئے چاکلیٹ کیک بنوایا تھا ، انہوں نے کیک تقسیم بھی کیا اور کہا کہ یہ مزیدار ہے اور چاکلیٹ کے دیوانے اسے ضرور پسند کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی مہم کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں اور اگلے دو ہفتے ان ریاستوں میں گزاریں گی جہاں مقابلہ سخت ہے ۔

مدمقابل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کی جانب دھیان دینا شروع کر دیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment