Saturday, 21 September 2024


ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری،ہالی ووڈ فلم ’اسیسنز کرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر منظرعام پر

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نامور ویڈیو گیم پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی فینٹسی تھرل فلم ’اسیسنزکرِیڈ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار جسٹن کُرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے مختلف تجربات کے بعد ایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے، جہاں اُسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچانا ہوتا ہے۔

ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کو مہارت سے استعمال کرنیوالا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آباؤ اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

جین جولیئن اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوں گے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماریئن کاٹی لارڈ، جیریمی آئرنز، برینڈن گریسن، مائیکل ولیئمز، کارلوس بارڈیم اور کارلوم ٹرنر شامل ہیں۔

150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Share this article

Leave a comment