Saturday, 21 September 2024


جان کربی کا پاکستان اور بھارت کو مشورہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالے جانے سے باخبر ہیں، دونوں ملکوں کو سرحد پر جھڑپوں سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہاکہ ایک دوسرے کے سفارتی ارکان کا نکالا جانا پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہکی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع ہو یا سرحدوں پر جھڑپیں دونوں ملکوں کو تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو دو طرفہ مذاکرات کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Share this article

Leave a comment