Saturday, 21 September 2024


مس انٹر نیشنل کا تاج کس کے سر؟

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) جاپان میں ہونیوالے مس انٹرنیشل 2016 کے مقابلے میں فلپائنی حسینہ کیلی ورزوسا نے نئی مس انٹرنیشل کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کے ڈومی سٹی ہال میں ہونیوالی تقریب میں نئی مس انٹرنیشل کیلی ورزوسا کو 2015 کی مس انٹرنیشنل ایڈمار مارٹینز نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کاگاؤن اور تاج پہنایا۔

مس انٹرنیشنل منتخب ہونے پرکیلی ورزوسا نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں مس انٹرنیشنل منتخب ہوچکی ہوں اور میں اس وقت بہت جذباتی اور خوش ہوں ۔ میرے خاندان میرے وطن فلپائن اور ان لوگوں کا شکریہ جنہوںنے مجھ سپورٹ کیا۔ میں اکیلی اس سفر کو طے نہیں کرسکتی تھی لیکن آپ سب کی محبت اور مدد نے مجھے یہاں تک پہنچادیا۔ میں دل کی گہرائیوں سے سب کی تعریف کرتی ہوں اور مجھے ابھی تک یہ لمحے ایک خواب کی طرح لگ رہے ہیں۔ مس انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں آسٹریلیا انڈونیشا اور نکاراگوا کی حسینائیں دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

Share this article

Leave a comment