Friday, 20 September 2024


پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے تحفہ

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین عارف الٰہی نے کہا ہے کہ کراچی سے پورٹ قاسم جانے والے افراد کی سہولت کیلئے مرینہ کلب ڈیفنس سے پورٹ قاسم تک فیری سروس چلائی جائے گی، کراچی سے پسنی، گوادر اور چاہ بہار تک چلنے والی فیری سروسز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

حکومت نے 2030ء تک فیری سروسز پر پورٹ چارجز معاف کررکھے ہیں، رواں سال کے آخر تک دو نئے جہاز خریدیں گے، اس سال ریکارڈ 2313 ملین روپے منافع کمایا او ر حصص یافتگان کو 20روپے فی حصص ڈیوڈنڈ ادا کیا۔

یہ بات انہوں نے نیول فلیٹ کلب میں منعقدہ پی این ایس سی کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈئیر (ر) راشد صدیقی، ڈائریکٹر فنانس جرار کاظمی، ڈائریکٹر کمرشل کیپٹن محمد شکیل، ڈائریکٹر شپ مینجمنٹ طارق مجید سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خواجہ عبید اور کیپٹن انور شاہ سیکریٹری بورڈ زینب سلیمان اور دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کی عالمی صنعت نقصان سے دو چار ہے اس کے باوجود پی این ایس سی منافع میں جارہی ہے ، امید ہے کہ بلک کیرئیر بھی ہمیں جلد منافع دیں گے۔چیئرمین پی این ایس سی نے کہا کہ اب جو بجٹ آیا ہےاس میں جہا ز کی خریداری پر عائد تمام ٹیکسز صفر کردیے گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment