Saturday, 21 September 2024


ہلیری کلنٹن کی ای میلزکی دوبارہ چھان بین کا فیصلہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلزکی دوبارہ چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی نجی ای میلز کی چھان بین کیلئے ایف بی آئی نے کانگریس کمیٹی کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر جیمس کومی نے آگاہ کیا کہ قائم کی گئی ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے،کومی کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اس بات کا اندازہ نہیں کر سکتی کہ ای میلز پر مبنی مواد اہم ہے کہ نہیں،ایف بی آئی سربراہ کے مطابق وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ تحقیقات میں کتنا وقت درکار ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کیخلاف تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہلیری کو کرپٹ قرار دیا ہے ادھر ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان نے کہا ہے کہ ہلیری کی خفیہ انٹیلی جنس سے متعلق ای میلز کو منظرعام پر نہ لایا جائے۔

Share this article

Leave a comment