Saturday, 21 September 2024


شکاگو ایئرپورٹ پر طیارے میں آتشزدگی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کے شہروں شکاگو اور فلوریڈا میں2 طیاروں میں آگ لگنے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ امریکی ایئرلائن کے بوئنگ سیون سکس سیون کو پیش آیا، جب جہاز کےٹیک آف کرنےسے پہلے اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

عملے کے 9ارکان سمیت جہاز میں موجود تمام 170 افراد کوایمرجنسی اقدامات کے ذریعے نکال لیا گیا ۔

دوسرا حادثہ ایک بین الاقوامی کوریئرکمپنی کے جہاز کو پیش آیا، حکام کےمطابق ’ڈی سی ۔10‘طیارے کا لینڈنگ گیئرٹوٹنے کےباعث جہاز توازن برقرارنہ رکھ سکا اور اس میں آگ لگ گئی ۔

فلوریڈاایئرپورٹ پر ہوئے حادثے میں عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔

Share this article

Leave a comment