Friday, 20 September 2024


کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشتگرد ہلاک


ایمز ٹی وی(خانیوال) خانیوال میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق نفری نے دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر


کارروائی کی تو انہوں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ان کے دو یا تین ساتھی فرار بھی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ،ان کے قبضے سے دو دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مفرور دہشتگردوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے

Share this article

Leave a comment