Saturday, 21 September 2024


تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایمز ٹی وی(سرگودھا) پی ٹی آئی کا دو نومبر کا لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلیے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

سرگودھا میں بھی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگادیئے گئے ہیں، میانوالی میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑجاری ہے، سرگودھا میں پولیس نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا ہے۔

رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگے ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے چادرچاردیواری کا تقدس بھی پامال کیاجارہا ہے، ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بزرگوں اور خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا سلوک کررہی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جو کارکنان گھروں پر نہیں مل رہے پولیس ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو پکڑ کر لے جارہی ہے۔ دو نومبرکو کارکن اسلام آباد ہرصورت پہنچیں گے۔

اسی طرح میانوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس طلب کرلی گئی ہے

Share this article

Leave a comment