Saturday, 21 September 2024


امریکی صدارتی انتخابات میں صرف کچھ دن باقی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدارتی انتخابات میں محض چار دن باقی رہ گئے ، ہلیر ی کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عوام حمایت کا فرق بہت کم رہ گیا۔اس وقت مقبولیت میں ہلیری کلنٹن ٹرمپ سے تین پوائنٹس آگے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےہلیری کی ای میل کی تفصیلات بھی جاری کرد ی ہیں۔

ہلیر ی کلنٹن کے ساتھ صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شریک ہونے والے برنی سینڈرز نے نارتھ کیرولائنا میں ہلیری کی انتخابی ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں سے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، لیکن ٹرمپ اپنی مہم ہی تعصب کی بنیا د پر چلا رہے ہیں۔

ہلیری کی ریلی میں شریک سیاہ فام نرس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں ،ان کا کہنا کہ ٹرمپ نے محض انھیں سیاہ فام کے باعث اپنے ادارے میں پریکٹس کی اجازت نہیں دی تھی۔

دوسری جانب ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نےہلیری کی ای میل کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

نیویارک ٹائمز اور سی بی ایس نیوز پول کے نتائج کے مطابق ہلیری کو اس وقت ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔45 فیصد افراد ہلیری جبکہ 42فیصد ٹرمپ کے حامی ہیں۔

Share this article

Leave a comment