Saturday, 21 September 2024


کنگ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل ہوگیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو نوجوانی میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔

سہانا خان ممبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور فلم نگری میں انٹری کی بجائے اسپورٹس کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے جب کہ انہیں اپنے والد کے ہمراہ بیرون ملک دوروں اور فلموں کے سیٹ پر اکثر دیکھا گیا ہے لیکن کنگ خان اپنی بیٹی کو فلمی دنیا سے دور رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں جب کہ کئی متنازع لباس زیب تن کرنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر کنگ خان کو تنقید کرنے والوں کو متعدد بارجواب دینا پڑا ہے۔

گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نوجوان بیٹی سہانا کے ہمراہ امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان تصاویر میں سہانا خان کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔سہانا خان کے لال رنگ کا ڈریس زیب تن کیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک بار پھر سہانا کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے۔

Share this article

Leave a comment