Saturday, 21 September 2024


برطانیہ میں سائیکلنگ کرتے ہوئے حادثہ


ایمز ٹی وی(لندن) برطانیہ میں سائیکلنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں اطالوی شہزادہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

یہ سانحہ نائٹ برج ٹیوب سٹیشن میں پیش آیا جہا ں 21 سالہ اطالوی شہزادہ ‘کورسینی‘ سائیکلنگ کرتے ہوئے لاری کے وہیل تلےآگیا۔

فلیپو کورسینی نامی یہ شہزادہ فلورنس کے قدیم شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نسب پوپ کلیمنٹ ہشتم سے جاملتا ہے جو کہ اٹلی کا ایک تاریخی کردا ر ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ سائیکل چلاتے ہوئے حادثاتاً لاری کے وہیل تلے آگیا اور لاری اسے تیس یارڈز کے فاصلے تک گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طبی امداد محض تین منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی تاہم زخموں کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ کورسینی جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ رواں سال یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں واقع ہے اور اس سے قبل بھی ساتھ افراد اسی قسم کے حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کورسینی کے ایک ہم جماعت نے تدفین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے یہ خبر اندوہناک تھی‘ وہ کلا س میں

Share this article

Leave a comment