Saturday, 21 September 2024


مداحوں کیلئے بری خبر !معروف اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

مقامی جریدے کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور باصلاحیت اداکارہ اسماء عباس کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسماء ان دنوں کینسر سے لڑ رہی ہیں اور ان کی حالت کافی نازک ہے،ان کی بیماری کے بارے میں معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے مارننگ شو میں بتایا۔پاکستان کے نجی چینل سے نشر ہونے والے مارننگ شو میں فیصل نے اسماء کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے لوگوں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ اسماء دل لگی،ننھی،من کے موتی،لاڈوں میں پلی،سلطنتِ دل اور مامتا جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

Share this article

Leave a comment