Friday, 20 September 2024


3 امریکی ریاستوں میں القاعدہ کے حملے کا خطرہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل امریکا کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے، سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے پاس انتخابات کے دنوں میں القاعدہ کے حملوں کی اطلاعات ہیں، خفیہ اداروں نے متعلقہ امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ القاعدہ الیکشن ڈے یا اس سے پہلے حملے کرسکتی ہے۔

ممکنہ حملوں کا زیادہ خطرہ نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں ہے، نیویارک شہر میں ایئرپورٹ، ٹنل، پلوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے میڈیا خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ہر حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Share this article

Leave a comment