Monday, 23 September 2024


سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی


ایمز ٹی وی (تجارت) سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔ کاروبار کا آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 742 پر موجود تھا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 42 ہزار کی ریکارڈ سطح بھی عبور کرگیا۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ بینکنگ، پاور اور سیمنٹ سیکٹرز میں غیر معمولی خریداری کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میںکراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کے انضمام کے بعد جنوری میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجوں (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) کے انضمام سے اسٹاک ایکسچینج ڈی میوچیولائزیشن اینڈ انٹیگریشن ایکٹ 2012 کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا، جس کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دی گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment