Saturday, 21 September 2024


عالمی خلائی اسٹیشن سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی خلانورد نے عالمی خلائی اسٹیشن سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیاہے

اس کے ساتھ ہی شین کمبرو آئی ایس ایس سے ووٹ ڈالنے والے تیسرے خلانورد بن گئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے حکام نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ امریکی خلانورد شین کمبرو نے عالمی خلائی اسٹیشن سے بیلٹ پیپر کو پر کرکے واپس زمین پر بھیجا جو الیکشن حکام کا مل گیا ہے،


الیکشن حکام نے شین کمبرو کو صرف بیلٹ پیپر ای میل کیا تھا۔ اس سے قبل زمین پر پہنچنے والی امریکی خاتون خلانورد کیٹ روبن نے عالمی خلائی اسٹیشن سے ووٹ دینے والی دوسری خلانورد بن گئی تھی کیٹ نے ابسینٹی بیلٹ پیپر کے ذریعے صدارتی انتخاب میں حال ہی میں ووٹ کیا تھا دوہزار چار میں بھی ایک امریکی خلانورد نے عالمی خلائی اسٹیشن سے مقامی انتخابات میں اپنا ووٹ کیا تھا

Share this article

Leave a comment