Saturday, 21 September 2024


قومی ایئرلائن کے بیڑے میں مارچ 2018 تک 50 ہوجائے گی

ایمز ٹی وی (تجارت) چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی آئی اے نے شرکاء کو گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے میں26.7 فیصد مسافروں اور کمپنی کی صلاحیت میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بیرون ملک اور اندرون ملک نئے روٹس بنائے جائیں گے اور پی آئی اے کے پاس 2018 تک 50 طیارے ہوں گے، ایئرلائن میں17 نئی ایئر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کو وزارت ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے جب کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ مثالی ہوگا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوگا۔ وزیر اعظم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

Share this article

Leave a comment