Saturday, 21 September 2024


ہیلری کلنٹن ہار گئیں !ڈونلڈ امریکہ کے45 ویں صدر منتخب

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) ری پبلیکن پارٹی کے امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ۔ دونوں امیدواروں کے درمیان انتخابی مہم روز اول سے ہی سنسنی خیز رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکہ کی ریاستوں میں ہونے والی پولنگ میں امیدواروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے 276 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف ہیلری کلنٹن کو 218 ووٹ مل سکے ، انتخابی نتائج کے بعد ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Share this article

Leave a comment