Saturday, 21 September 2024


پریانکا چوپڑا دنیا کی مہنگی ترین اداکارائوں میں شامل

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کامیابی بالکل معروف گیم “کینڈی کرش” کی طرح ہوتی ہے جہاں آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے خیالات کے اظہارمیں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور ہمیشہ خواتین کے لیے اپنی آوازبلند رکھتی ہیں تاہم اداکاری میں بھی بھرپورمحنت کرکے بہترسے بہتر بھی پرفارم کرتی ہیں اوریہ ہی ان کی کامیابی کا رازبھی سجھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا کا کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ بالکل ایک معروف گیم “کینڈی کرش” کی مانند ہے جہاں آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اورکسی بھی لیول کو دوبارہ نہیں کھیلتے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ یہ سوچنے لگ گئے کہ آپ کامیاب ہیں یا ہوگئے ہیں تو آپ کبھی بھی مزید کامیابی کی توقع نہیں رکھیں گے کیونکہ آپ نے سوچ لیا کہ آپ نے وہ سب کرلیا جو آپ کرنا چاہتے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں باربار جیتنا پسند ہے، اگر میں نے زندگی میں کامیابی حاصل کی بھی ہے تو میں اس کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں۔ پریانکا کا اپنے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی لڑکی ہیں جو وہ سب بول دیتی ہے جو اس کے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے جہاں بہت سی خواتین کو اتنا نہیں بولنا چاہیئے جب کہ وہ اس طرح کی لڑکی ہیں جو زندہ رہنے کے لیے کام کرتی ہے۔
کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment