Saturday, 21 September 2024


سونم کپور سے بہتر ہوں ،عالیہ بھٹ

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سونم کپور کی فلم 'نیرجا' میں ان کی خاصی تعریف کی، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ اس سال ایوارڈز صرف انہیں اپنی فلم 'اڑتا پنجاب' کیلئے دئیے جائیں۔سونم کپور کی فلم 'نیرجا' اور عالیہ بھٹ کی فلم 'اڑتا پنجاب' دونوں ہی رواں سال کی کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں، ان دونوں فلموں میں عالیہ اور سونم کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

کافی ود کرن کی پہلی قسط کے دوران عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم 'ڈیئر زندگی' کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہوئیں، اس دوران کرن جوہر نے جب عالیہ سے سوال کیا کہ فلم 'اڑتا پنجاب' میں ان کی اداکاری سال کی بہترین پرفارمنس تھی اور کیا وہ سونم کپور سے بہتر تھیں؟اس پر عالیہ کا کہنا تھا کہ 'ایمانداری سے بات کی جائے ، تو سونم نے نیرجا میں کافی اچھی اداکاری کی ہے ، تاہم اگر اڑتا پنجاب کے لیے ایوارڈ نہ ملا تو دکھ ہوگا ۔

Share this article

Leave a comment