Friday, 20 September 2024


دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی


ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار203پوائنٹس پر بند ہوئی ۔


بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 89پوائنٹس کی کمی کے بعد 42ہزار 203پوائنٹس پر بند ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں 29کروڑ61لاکھ 46ہزار 80شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو

15ارب50کروڑ49لاکھ52ہزار 630روپے تھی ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج مجموعی طور پر 391کمپنیوں نے کا روبار کیا جن میں سے 175کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،196کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیومستحکم رہی۔واضح رہے کہ آج امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے

Share this article

Leave a comment