Friday, 20 September 2024


دنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے آج منایا جا رہا ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دس نومبر کودنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ منایا جارہا ہے جس کا مقصد سائنس سے متعلق شعور و آگاہی بیدار کرنا ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور امن کے قیام کے لیے سائنس کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔

بلاشبہ سائنس و ٹیکنالوجی کا معاشرتی ترقی میں کردار قابل ذکر ہے مگر ساتھ ہی ساتھ ایک مکتبہ فکر سائنس کے منفی اثرات پر بھی تنقید کرتا نظر آتا ہے ،جیسا کہ جاپان میں ایٹم بم کا گرنا ،آتشی اسلحے کا استعمال اور دیگر ایسے کئی واقعات ہیں جو کہ سائنس کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس دن کومنانے کا مقصد اسی اثر کو زائل کرنا اور سائنس کو امن کے فروغ کے لئے استعمال کرنا ہے۔

Share this article

Leave a comment