Friday, 20 September 2024


پیٹرولیم مصنوعات پر 32 فیصد ٹیکس وصول

ایمز ٹی وی (تجارت) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

وزیر دفاع اپنے ’دفاع‘ میں کامیاب، پی ٹی آئی خواجہ آصف کی وکٹ گرانے میں ناکام،این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق اپیل خارج
جسٹس عائشہ ملک نے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن حکومت نے عالمی قیمتوں کے حساب سے کمی نہیں کی اور پیٹرولیم مصنوعات پر 32 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ یہ 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ درخواست میں عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی وصولیاں کرنے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Share this article

Leave a comment