Sunday, 22 September 2024


افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر حملہ، 2 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغان صوبے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خود کش حملہ، 2 افراد ہلاک، 32 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار جرمن قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرادی۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی۔

دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ افغان طالبان نے دھماکےکی ذمےداری قبول کرلی۔ گزشتہ روز قندھار میں بھی ایک زوردار دھماکےمیں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 11 داعش کے جنگجو مارے گئے۔

Share this article

Leave a comment