Saturday, 21 September 2024


برآمدات میں تنزلی کی رفتار کم ہوگئی،6.31 فیصد ہوگئی


ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے گزشتہ ماہ برآمدات میں معمولی بہتری دیکھی گئی جس کی وجہ سے برآمدات میں تنزلی کی رفتار جولائی سے اکتوبر کی مدت میں گھٹ کر 6.31 فیصد رہ گئی، اس دوران بشمول 6ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی جاسکیں۔ بیورو شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں برآمدات کی مالیت برآمدات 6.31فیصد گھٹ کر6ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر اور درآمدات 8.60 فیصد کے اضافے سے 15ارب 75کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 22 فیصد کے نمایاں اضافے سے 9 ارب 31کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران برآمدات6ارب 86کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 14ارب 50کروڑ 40لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ7ارب 63کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر2016 میں پاکستانی ایکسپورٹ سال بہ سال 1.97 فیصد کے اضافے سے 1ارب 75 کروڑ 60لاکھ ڈالر رہیں جو اکتوبر 2015 میں 1ارب 72 کروڑ 20لاکھ ڈالر تھی، گزشتہ ماہ درآمدات 3.39فیصد کے اضافے سے 4ارب 2کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4.51 فیصد بڑھ کر2ارب 27کروڑ ڈالر رہا، اکتوبر 2015 میں درآمدات3ارب 89کروڑ 40لاکھ ڈالراور تجارتی خسارہ2ارب 17کروڑ 20لاکھ ڈالرتھا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر2016 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمد 13.8 فیصد اور درآمد4.35 فیصد زائد جبکہ تجارتی خسارہ 1.94 فیصد کم رہا، ستمبر میں برآمدات1ارب 54کرور 30لاکھ ڈالر، درآمدات 3ارب 85کروڑ 80لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2ارب 31کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

Share this article

Leave a comment