Friday, 20 September 2024


بالی ووڈ اداکارہ کو قتل کی دھمکی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہندی اور تمل فلموں کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن کو سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کررہاہے، پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب وہ شخص قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔

شروتی ہاسن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ گرو داس ٹوئٹر پر انہیں ہراساں کرنے کے لیے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کررہا ہے، اس کے ٹوئٹس میں ایسی مغلظات شامل ہیں جو ناقابل بیان ہے۔ اس کے علاوہ ان سے نامناسب مطالبات کیے جارہے ہیں جنہیں نا ماننے کی صورت میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ راکی ہینڈسم، گبر از بیک، دل تو بچہ ہے جی اور ویلکم بیک جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شروتی ہاسن پر اس سے قبل 2013 میں بھی حملہ کیا جاچکا ہے تاہم اس میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

Share this article

Leave a comment