Sunday, 22 September 2024


انتظار کی گھڑیاں ختم !بالآخرشعیب اختر نے بیٹے کا نام بتادیا

ایمزٹی وی(کھیل) راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے سابق پیسر شعیب اختر نےنومولود بیٹے کا نام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اخترنے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ، ’’دوستوں، بچے کا نام رکھنے کیلئے آپ سب کی تجاویز کا بےحد شکریہ، ہم نے اپنے بیٹے کا نام محمد میکائیل علی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر دوہزار چودہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی اہلیہ رباب کا تعلق ہری پور ہزارہ سے ہے۔ دونوں میاں بیوی ان دنوں نہایت خوش اورسات نومبر کودنیا میں آنے والے ننھے فرشتے کی آمد پر مبارکبادیں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔

Share this article

Leave a comment