Sunday, 22 September 2024


پاکستانی نئی فلم’’یلغار‘‘آئندہ ماہ ریلیزکیلئے تیار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ڈائریکٹرحسن وقاص رانا کی نئی فلم’’یلغار‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہوگی، جس کے لیے انھوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

حسن وقاص رانا کی فلم کی کاسٹ میں شان ، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائشہ عمر، ایوب کھوسو، گوہر رشید، بلال اشرف، سکندررضوی، ثنا بچہ، عظمی ٰ خان، عمیر جسوال اورعاشر عظیم شامل ہیں۔ فلم میں شان نے کرنل کا کردار نبھایا ہے جب کہ اپنی پہلی فلم ’’وار‘‘ کی طرح میں نے ’’یلغار‘‘ میں بھی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکاری کی ہے لیکن میراکردار مختصر ہے۔

حسن وقاص رانا نے مزید کہا کہ دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی چیز سے خائف نہیں ہوں کیونکہ مجھے اپنے کام پر اعتماد ہے۔

Share this article

Leave a comment