Saturday, 21 September 2024


نیٹو کی سب سے بڑی ایئر بیس دہشت گردی کا شکار

 

ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان میں نیٹو ایئر بیس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

سی این این کے مطابق افغانستان میں بگرام کے مقام پر نیٹو کی سب سے بڑی ایئر بیس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ، زور دار دھماکے سے4 افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے ا ور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ بگرام کا علاقہ افغان دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع ہے ۔

گورنر بگرام حاجی شکور نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ 5 بجکر 30 منٹ پر کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک انکی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور مزید افراد کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے

 

Share this article

Leave a comment