Sunday, 22 September 2024


‘جیکی چن‘ نے آخر کار یہ اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، مداحوں کیلئے خوشی کی خبر

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) جیکی چن نے جوانی میں جو خواب دیکھا تھا آخرکار اس کی تعبیر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

23 سال قبل جیکی چن نے ہولی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کے گھر آسکر ایوارڈ کو دیکھ کر کہا تھا کہ یہ وہ اعزاز ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ہفتہ کی شب لاس اینجلس میں منعقد گورنرز ایوارڈز کے دوران چینی اداکار اور مارشل آرٹس اسٹار کو آخرکار وہ چھوٹی طلائی مورتی مل گئی اور انہیں فلمی دنیا میں کئی دہائیوں تک کام کرنے پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

l 151679 112103 updates

62 سالہ جیکی چن نے اس موقع پر کہا ‘ 56 سال فلمی صنعت میں گزارنے، 200 سے زائد فلمیں کرنے اور متعدد ہڈیاں تڑوانے کے بعد آخرکار یہ ایوارڈ مجھے مل ہی گیا’۔

انہوں نے اس لمحے کو یاد کیا جب انہوں نے آسکر ایوارڈز کی تقریب اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا کرتے تھے اور ان کے والد ہمیشہ پوچھتے تھے کہ آخر وہ ہولی وڈ کا سب سے اعلیٰ اعزاز کیوں حاصل نہیں کرپارہے۔

انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ‘ میں فلمیں بنانا جاری رکھوں گا، کھڑکیوں سے چھلانگیں، لاتیں، گھونسے اور اپنی ہڈیاں تڑواتا رہوں گا’۔

تقریب میں جیکی چن کو بلانے کا کام ان کے رش آور کے کو اسٹار کرس ٹکر، اداکارہ مچل یوہ اور ٹام ہینکس نے کیا۔

ٹام ہیکنس نے کہا کہ اس ایوارڈ کے ذریعے جیکی چن کے کام کو تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ ان کی مارشل آرٹس اور ایکشن کامیڈی فلمیں ایسے شعبے ہیں جنھیں ایوارڈز سیزن کے دوران نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment