Saturday, 21 September 2024


سابق صدر کی قبر کشائی کا فیصلہ ، وجہ کیا بنی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی کی قبر کشائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی دفتر استغاثہکا کہنا ہے کہ اس دوران تفتیش کی جائے گی کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکہ خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

لیخ کاچنسکی2010 میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے سمولینسک کے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔‎

Share this article

Leave a comment