Saturday, 21 September 2024


5 ہزار کا نوٹ بند ہوگا یا نہیں۔۔ وزیر خزانہ نے بتادیا

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، ایسی افواہیں مذموم عزائم رکھنے والے عناصر پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ کے علاوہ 40 ہزار کا بانڈ بھی بند نہیں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں۔ دوسری جانب بھارت میں حکومت نے 500 روپے کے نوٹ راتوں رات بند کرنے اعلان کردیا اور اسی تناظر میں بھی پاکستان میں بعض کرنسی نوٹوں کے بند ہونے کی افواہیں پھیلی تھیں۔

Share this article

Leave a comment