Friday, 20 September 2024


قلندرز رائزنگ اسٹارز اورسڈنی تھنڈر کی ٹیم مد مقابل

ایمزٹی وی(کھیل) لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز ٹیم آج سڈنی تھنڈر کی ٹیم سے سامنا کرے گی ۔ قلندرز کے کپتان ایونٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

اس سے قبل لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز ٹیم نے دورہ آسٹریلیا میں اپنے تینوں وارم اپ میچز جیتے تھے اور اب وقت آگیا ہے سہہ فریقی سیریز کے سخت مقابلے کا جس میں آج اس کا ٹکراؤ سڈنی تھنڈر سے ہونے جارہا ہے۔

کھلاڑیوں نے میچ سے ایک روز قبل ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ معروف سیاحتی مقام سڈنی ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس کی سیر کی ۔

کپتان عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کے لیئے پر اعتماد ہیں ۔
سہہ فریقی سیریز میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹار ٹیم آج پہلا میچ سڈنی تھنڈرز کے خلاف جبکہ دوسرا میچ 16 نومبر کو سکسرز کے ساتھ کھیلے گی۔

Share this article

Leave a comment