Friday, 20 September 2024


ماہرہ خان اور کنگ خان کی فلم ‘رئیس’ ایک مرتبہ پھر مشکل میں، وجہ بھی سامنے آگئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس پہلے ہی ماہرہ خان کی شمولیت کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور اسکو ریلیز میں بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں۔

اب کنگ خان کی فلم ‘رئیس’ ایک مرتبہ پھر مسئلے سے دوچار ہوگئی ہے کیونکہ مستاق عبدالطیف شیخ نے کنگ خان کو اس حوالے سے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔کنگ خان کی فلم رئیس بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ گینگسٹر عبدالطیف کے کردار کے گرد گھومتی ہے، لہذاکنگ خان نے فلم میں کردار کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کیلئے عبدالطیف کے صاحبزادے مستاق لطیف سے پراجیکٹ سے متعلق کئی مرتبہ ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابتداء میں مستاق اور کنگ خان کے درمیان پراجیکٹ سے متعلق تسلسل کے ساتھ رابطہ رہا تھا اور اس حوالے سے مستاق کی جانب سے مہیا کی جانی والی معلومات کو بھی مدنظر رکھا جارہا تھا۔ جب شاہ رخ نے یہ محسوس کیا کہ ان کی ملاقاتوں کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تو انہوں نے مستاق سے کنارہ کشی اختیار کرنا مناسب سمجھااور بلانے کے باوجود وہ مستاق سے ملنے نہ آگئے تو اس نے سبکی محسوس کرتے ہوئے پراجیکٹ سے خود کو الگ کرلیا تھا، تاہم اب اس نے کنگ خان کو اس حوالے سے قانونی نوٹس بھیج دیا ہےلیکن ابھی تک یہ تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں کہ نوٹس کے مندراجات کیا ہیں۔

واضح رہے کہ فلم رئیس کی متوقع ریلیز ہونے کی تاریخ سترہ جنوری دوہزار سترہ ہے اور اس میں ماہرہ خان اور کنگ خان کردار نبھارہے ہیں جبکہ اس میں ہدایت کاری کے فرائض راہول ڈھولکیہ سرانجام دے رہے ہیں اور اسکی فلمسازی گوری خان کررہی ہے۔

Share this article

Leave a comment