Saturday, 21 September 2024


مشہور شاعر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے دیوانے نکلے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والا نامعلوم نوجوان شاعری پبلیکن پارٹی کے ٹکٹ پر امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کی خوبصورت آنکھوں کا دیوانہ نکلا۔

سماجی رابطے کی ویڈیو سائٹ “یو ٹیوب” پراپنے پیغام میں نامعلوم خلیجی شاعر نے ایوانکا کی آنکھوں کے لئے پوسٹ کردہ قصیدے میں کہا ہے کہ”ایوانکا کی آنکھوں کے لئے کہ جنہیں دیکھ کر ہم اپنے تمام اختلافات بھلا دیئے۔ والد کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی ایوانکا نے ہمارے دل موہ لئے۔” خلیجی شاعر کی پوسٹ کو مختصر وقت میں سوا لاکھ افراد نے دیکھا۔

یاد رہے ایوانکا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری اہلیہ ایوانا ٹرمپ کے بطن سے دوسری اولاد ہیں۔اپنے والد کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وہ امریکی سیاسی منظر نامے پر نمایاں رہیں۔

Share this article

Leave a comment