Monday, 23 September 2024


پی سی بی دانش کنیر یا پر مہربان،بڑا اقدام اُٹھالیا

ایمزٹی وی(کھیل) دانش کنیریا کی مسلسل فریاد سے بورڈ کا دل پسیج گیا،حکام نے نرم گوشہ اختیار کرتے ہوئے تاحیات پابندی کے شکار سابق ٹیسٹ اسپنر کو معقول ذریعہ معاش فراہم کرنے کی حامی بھرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے سابق اسپنر کرکرکٹ کھیلنے والے کسی ادارے میں مستقل بنیادوں پرروزگار دلانے کا وعدہ کیا ہے، یہ پیشکش پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارکی جانب سے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دانش کنیریا کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھائے جانے پرکی گئی۔

ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ تاحیات پابندی کے بعد پی سی بی دانش کنیریا کی سپورٹ کے لیے کچھ نہیں کر رہا،جس پر کرکٹ حکام نے موقف اپنایا کہ 4 برس قبل لگنے والی پابندی انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی گئی، آئی سی سی کا رکن ہونے کے ناطے ہم فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

Share this article

Leave a comment