Saturday, 21 September 2024


جنوبی افریقہ کے کپتان نے نئی کہانی سنادی۔۔۔

ایمزٹی وی(کھیل) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے مرتکب قرار دیے گئے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے اقبال جرم سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قربان کا بکرا بنایا گیا۔

یاد رہےکہ ڈیوپلیسی پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران گیند کے ساتھ چیھڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ڈیوپلیسی ٹافی یا کسی میٹھی چیز سے لعاب بناکر گیند پر لگارہے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی کپتان کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تاہم ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

زخمی ڈی ویلیئرز کی جگہ ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈیو پلیسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ان کی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف فتح کا مزہ کرکرا ہو گیا اور انہوں نے کبھی بھی دھوکا دینے کی غرض سے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے سے مکمل طور پر اختلاف کرتا ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں نے دھوکا دینے کی کوشش نہیں کی، میں صرف گیند کو چمکانے کی کوشش کر رہا تھا اور تمام کرکٹرز ایسا ہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر آئی سی سی نے مجھے قربانی کا بکرا بناتے ہوئے میرے خلاف فیصلہ دیا لیکن ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم 2-0 سے سیریز اپنے نام کر چکی ہے اور اب آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز میں کلین سوئپ شکست سے بچنے اک چیلنج درپیش ہے۔

Share this article

Leave a comment