Saturday, 21 September 2024


بوم بوم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ایمزٹی وی(کھیل) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے 250 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے23 ویں میچ میں شاہد آفریدی نے کھلنا ٹائنز کے خلاف30 رنز کے عوض میں2 وکٹیں حاصل کیں جن سے ان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کل وکٹیں 250 ہو گئی ہیں،

مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ میں ڈھائی سو سے زائد شکار کرنے والے شاہد آفریدی دنیا کے آٹھویں باؤلر ہیں اس فہرست میں ڈیووین براؤ353 کے ساتھ نمبر ون ہیں، پاکستان کے یاسر 281 ،سعید اجمل260 اور اظہر محمود 258 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمایاں باؤلرز میں شامل ہیں ۔

Share this article

Leave a comment