Friday, 20 September 2024


معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا ٹی وی رئیلٹی شو ‘‘روڈیز’’میں خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی رئیلٹی شو میں حصہ لینے والے اداکاروں سے بہت ہی مشکل اور سخت اسٹنٹ کروائے جاتے ہیں ۔جنہیں ہر کوئی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، نیہا کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا مشکل اسٹنٹ کرنے کے دوران وہ اپنے آپ کو زخمی کروا بیٹھیں ۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں ہار نہیں مانوں گی اور’ شو’ کو جاری رکھوں گی۔

واضح رہے کہ نیہا بالی ووڈ کی متعدد فلمو ں میں کام کرچکی ہیں جن میں سنگھ از کنگ،چپ چپ کے اور کیا کول ہیں ہم وغیرہ شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment