Saturday, 21 September 2024


پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں دوبارہ بارش

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ کھیل رک گیا ہے۔

بارش کے باعث میچ میں کھانے کا وقفہ جلدی ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک 21 اوورز کے کھیل میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

آئوٹ ہونے والے کیوی بیٹسمین ٹام لیتھم اور کیوی کپتان کین ولیمسن ہیں۔ لیتھم کو صفر پر عامر نے کیچ آئوٹ کیا،جبکہ ولیمسن13رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

Share this article

Leave a comment