Friday, 20 September 2024


ایکشن فلم کے دیوانوں کیلئے ۔۔۔خوشخبری۔۔۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’ایلی مینیٹرز‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

جیمز نن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو لندن کے ایک گھرمیں غلطی سے ہونے والے حملے کے بعد گواہوں کو تحفظ دینے کے پروگرام کو بند کردیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز،اسٹو بینٹس،ڈینیل کالٹاگرون،جیمز کاسمو اور اولیویا میس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 6دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment