Friday, 20 September 2024


مقبول ترین گیم سولیٹئیر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے بھی پیش

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے آخر کار اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی مقبول ترین گیم سولیٹئیر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ کروڑوں افراد یہ پسندیدہ گیم اگرچہ ونڈوز میں تو 25 سال سے زائد عرصے سے موجود ہے مگر اب پہلی بار یہ ونڈوز سے باہر بھی دستیاب ہے۔ مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو یہ گیم مفت فراہم کی ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح وہ اسے کھیلنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرسکے گی جسے ابھی ونڈوز 8 اور ونڈوز 10 میں گیارہ کروڑ 90 لاکھ افراد کھیلتے ہیں۔ درحقیقت آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو یہ سولیٹئیر کلیکشن کے نا مسے دستیاب ہے جس میں اسپائیڈر، فری سیل، پیرامیڈ اور دیگر گیمز ٹائپ وغٰرہ بھی مووجد ہیں جبکہ کھیلنے والوں کے لیے روزانہ کے چیلنجز بھی ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اسے ایکس باکس لائیو سے منسل کردیا ہے تو جو کوئی بھی اس گیم پر سائن ان ہوتا ہے وہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔ اگرچہ اس طرح کی گیمز کے کافی ورژن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں دستیاب ہیں مگر مائیکروسافٹ اپنے ورژن کو نمبرون سولیٹئیر گیم قرار دیتا ہے۔ جس کی وجہ ونڈوز صارفین کی بہت بڑی تعداد کا اسے کھیلنا ہے۔ اسے آپ ایپل کے ایپ اسٹور یا گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment