Saturday, 21 September 2024


اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت

 

 

ایمزٹی وی(بزنس) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہوگی، جس میں پی ایس ایکس کے چالیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی میوچلائزیشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو اپنے چالیس فیصد حصص اسٹریٹجک پارٹنر کو فروخت کرنے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ زرائع کے مطابق چینی ، امریکی ، برطانوی مالیاتی اداروں اور فنڈز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ کئی پاکستانی مالیاتی ادارے بھی حصص خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئر مین شہزاد چامڈیا کا کہنا ہے پیشکشوں پر فیصلہ پانچ دسمبر کو کیا جائے گا، ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ ستائس دسمبر ہے۔

مزید پڑھیں : چین کے بعد امریکہ کا بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment