Friday, 20 September 2024


کراچی میں پرتشدد واقعات میں اضافہ

ایمز ٹی وی(کراچی) فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی


کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ن کی بازی ہارگیا، سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ کے قریب گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں، مرنے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔

پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عزیز آباد تھانے سے کچھ دور پیش آیا جہاں دو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے نعمان عرف نومی کو قتل کردیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی، پولیس کے مطابق مقتول کارڈیلر تھا اور اس کی گلشن اقبال تیرہ ڈی میں دکان تھی۔

پولیس کاکہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، وقوعہ سے ملنے والے خول کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ کے قریب گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ محرم مغیری اور عرفان مغیر ی کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مرنے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت زہر خورانی یا سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید شواہد اکٹھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Share this article

Leave a comment