Saturday, 21 September 2024


سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر


ایمز ٹی وی( تجارت) سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ حکومت مرغی اور انڈے مقررہ قیمتوں پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر کی ہے تاہم اس ریٹ پر کہیں مرغی دستیاب نہیں۔ انڈوں کی قیمت بھی 130 روپے فی درجن جا پہنچی ہے۔ ریٹیلرز کی من مانیاں جاری ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ربیع الاول اور سردیوں کے باعث کیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment