Monday, 23 September 2024


چپ تعزیے کاجلوس امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

ایمز ٹی وی(کراچی) چپ تعزیے کامرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔

کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیے کاجلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

جلوس اپنے روایتی راستوں پرانی نمائش،ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر،عید گاہ، لائٹ ہاوٴس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے چارہزار آٹھ سو اٹھاسی پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔اس موقع پر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیاتھا۔

واضح رہےکہ دوسری جانب آج قصرِمسیب سےچپ تعزیہ کا آخری جلوس برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا

Share this article

Leave a comment