Sunday, 22 September 2024


ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور سازش

ایمز ٹی وی(تجارت) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے طاقتور کاروباری شخصیت سے ملاقات کے دوران امریکا کے لئے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے امریکا میں50 ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ سوفٹ بینک کے سربراہ ماسایوشی سون نے امریکا میں50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ سوفٹ بینک کی جانب سے کی جانے والی یہ سرمایہ کاری بالکل نیا اقدام نہیں، بلکہ یہ رقم ماضی میں جاپانی کمپنی کے اعلان کردہ وژن فنڈ سے لی جائے گی، جس کے تحت دنیا بھر میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کرنا شامل تھی۔
 

Share this article

Leave a comment